شاہد آفریدی فاؤنڈیشن جلد منصوراحمد کوعلاج کیلئے بیرون ملک بھیجے گی

Shahid afridi foundation -aajkal

کراچی:کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا ہے کہ قومی ہاکی لیجنڈ اور سابق اولمپیئن منصور احمد کے علاج کے سلسلے میں سٹار کرکٹر شاہد آفریدی ہمارے ساتھ ہیں،

شاہد آفریدی اور ان کی پوری ٹیم اس حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے سی ای او رضوان احمد اس کیس کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

loading...

انہوں نے کہا کہ بہت جلد اولمپیئن منصور احمد کو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تعاون سے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک لے جایا جائے گا، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن مکمل تعاون کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑی ہے ، اس حوالے سے کے ایچ اے شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم کی شکر گزار ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پڑھیئے ایپل کمپنی کی مالیت دس کھرب ڈالر تک کیسے پہنچ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں