انگرو فوڈز ٹینس چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان(کل)کیاجائیگا

انگرو فوڈز ٹینس چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائیگا
loading...

چمپئن شپ (پیر) سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس نزد سرینا ہوٹل میں شروع ہوگی
چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل 5 جولائی کو ، سیمی فائنل 6 جولائی کو جبکہ فائنل 7 جولائی کو کھیلے جائیں گے

اسلام آباد :انگرو فوڈز ٹینس چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان (کل) اتوار کو کیا جائیگا اور چمپئن شپ ( پیر) سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس نزد سرینا ہوٹل میں شروع ہوگی۔

 ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی (کل) اتوار کو شام چار بجے سے پہلے اپنے ناموں کا اندراج اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کرواسکتے ہیں اور چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان شام 6 بجے کیا جائیگا، چمپئن شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، خواتین سنگلز، بوائز اینڈ گرلز سنگلز انڈر- 18 ، انڈر- 14، انڈر- 10، سنیئرڈبلز پلس 45 اور سنیئرڈبلز پلس 60 کے مقابلے منعقد ہونگے، چمپئن شپ 7 جولائی تک جاری رہے گی ۔

 چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل 5 جولائی کو ، سیمی فائنل 6 جولائی کو جبکہ فائنل 7 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سزائیں ابھی معطل ہوئی ہیں منسوخ نہیں، فیصل جاوید

اپنا تبصرہ بھیجیں