انتخابات میں کامیاب ہو کر لیاری کے مسائل کا حل نکالوں گا، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر لیاری کے مسائل کا حل نکالوں گا۔ لیاری کے ووٹرز میر اساتھ دیں مسائل کے حل کے لئے ہم ملکر کام کریں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 246 میں مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد کیا۔قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری لیاری پہنچ تو بڑی تعداد میں جیالوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور وزیر اعظم بلاول بھٹو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔سابق وزیر اعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ، راشد ربانی ، وقار مہدی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دے کر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے

مزار پر ایک شخص نے بلاول بھٹو زرداری کا بوسہ لینے کی کوشش کی تو بلاول بھٹو زرداری نے ناگواری کا اظہار کیا۔مزار پر حاضری اور فاتحہ خانی کے بعد لیاری پہنچ گئے۔ لیاری میں انہوں نے گزشتہ دنوں گڈانی کے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 6شہریوں کے ورثا سے اورغمزدہ خاندان کے افراد سے اظہار تعزیت کیا۔ بلاول بھٹو زرادری نے لیاری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں لیاری کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ لیاری کے مسائل حل کروں گا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وی بی میڈیا کے زیر اہتمام 29 جون کو لندن میں ملین لائیو ان کنسرٹ پیش کیا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں