کرنل(ر)اکرام اللہ اپنی ذات میں ایک فرد نہیں بلکہ جماعت تھے ،ان کے انتقال سے اجتماعی کمی ہوئی ہے‘ڈاکٹر حسن عسکری

ڈاکٹر حسن عسکری
loading...

لاہور; نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ کرنل(ر)اکرام اللہ اپنی ذات میں ایک فرد نہیں بلکہ جماعت تھے اوران کی سوچ اور فکر پاکستان کیلئے تھی،ان کے انتقال سے اجتماعی کمی ہوئی ہے اور خلا شائد کبھی پورا نہ ہو سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل فورم کے روح رواں، معروف دانشور اور کالم نگار کرنل(ر)اکرام اللہ کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ میرا ان سے ذاتی تعلق تھا۔وہ ایک مثبت سوچ کے مالک تھے اوران کی آواز آج بھی محسوس کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ کرنل(ر)اکرام اللہ نے ہر کام انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ کیا ۔وہ پاکستان کی بہتری کی تڑپ رکھتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کرنل(ر)اکرام اللہ پاکستان کے بارے میں انتہائی پر امید تھے۔وہ سکول سسٹم بھی چلاتے تھے اوران کے سکول سسٹم میں غریب طلباء بھی پڑھتے تھے

انہوں نے کہاکہ کرنل(ر)اکرام اللہ کا یہ عمل تعمیر ملت کا عمل ہے اوران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر کرنل(ر)اکرام اللہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔تعزیتی ریفرنس سے چیئرمین مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ خالد محمود ، کرنل(ر)اکرام اللہ کے صاحبزادے اسد خان، جنرل (ر) ہمایوں بنگش، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران ، سابق سفارتکار شمشاداحمد خان، نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید ، معروف قانون دان ایس ایم ظفر ، جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر ، معروف دانشور اور سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے بھی خطاب کیا۔نگران صوبائی وزیر خزانہ و قانون ضیاء حیدر رضوی اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مزید پڑھیں۔  قوم ایک نئے مجیب کا راستہ روکنے کیلئے یکجان ہو جائے‘ڈاکٹر طاہرالقادری
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں