کوئٹہ میں بس کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، ورثاء کا سڑ ک پر لاش رکھ کر احتجاج

کوئٹہ: کوئٹہ میں بس کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ورثاء کا سڑ ک پر لاش رکھ کر احتجاج ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں تیز رفتار بس نے 8 سالہ فرحان ولد امجد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں بچہ موقعہ پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے لاش کوتحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ،بعد ازاں جاں بحق بچے کے ورثاء نے لاش کو نواں کلی میں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاد سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تاہم انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے مزید کاروائی پو لیس کر رہی ہے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی گورنر بلوچستان نامزد

اپنا تبصرہ بھیجیں