بلاول بھٹو زرداری الیکشن مہم کے سلسلہ میں کل سے سندھ میں انتخابی مہم کا آغازکریں گے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن مہم کے سلسلہ میں کل (پیر) 2 جولائی سے سندھ میں انتخابی مہم کا آغازکریں گے بلاول بھٹو زرداری کراچی میں انتخابی مہم کے آغاز کے بعد 2 جولائی کو ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کا دورہ کریں گے۔

اپنے دورہ سجاول میں وہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں سے ملاقاتوں کے علاوہ پارٹی رہنماؤں اورکارکنان سے بھی ملیں بلاول بھٹوزرداری سجاول میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف پروگرامز میں شرکت اورخطاب کریں گے۔ سجاول آمد پرپیپلزپارٹی کی جانب سے ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 5جولائی جمعرات کو رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔

loading...

جلسہ کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ۔پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سید احمد محمود نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا رحیم یار خان پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا اور جنوبی پنجاب کو پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ثابت کریں گے کہ کسان مزدور اور غریب عوام ذوا لفقار علی بھٹو کے نواسے سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری سندھ کے بعد، جنوبی پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ٹی وی اداکارہ بشریٰ انصاری اپنی خوبصورتی کا راز بتاتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں