ٹیچر فاؤنڈیشن آزادکشمیر مظفرآباد میں جعلی فیس بک آئی ڈیز بناکر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع

کمپیوٹر آپریٹر نے محکمہ کا کام کرنے کے بجائے ڈیوٹی کے دوران فیک آئی ڈیز بناکر معزز شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا

مظفرآباد: ٹیچر فاؤنڈیشن آزادکشمیر مظفرآباد میں جعلی فیس بک آئی ڈیز بناکر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع ٗ کمپیوٹر آپریٹر نے محکمہ کا کام کرنے کے بجائے ڈیوٹی کے دوران فیک آئی ڈیز بناکر معزز شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے ، احتساب بیورو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے فوری طور پر نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹیچر فاؤنڈیشن آزادکشمیر مظفرآباد آفس میں کمپیوٹر آپریٹر گریڈ 14 اور گریڈ 17 کے آفیسرانوں سمیت دیگر ملازمین نے فاؤنڈیشن میں اپنی بادشاہت قائم کررکھی ہے ، کوئی بھی اُن کی کرپشن فاش کرنے کی کوشش کرے تو جعلی فیس بک آئی ڈیز بناکر سارہ خان ، منیر خان ، سکندر بخت، سمیت دیگر آئی ڈیز بناکر فیس بک پر بجائے غلطی کی طلافی کرنے کے معزز شہریوں کو بدنام کیا جاتا ہے۔

loading...

اہلیان مظفرآباد نے احتساب بیورو مظفرآباد ، اینٹی کرپشن مظفرآبادسمیت دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیچر فاؤنڈیشن میں ہونے والی بے ضابطگیاں اور جعلی آئی ڈیز بنانے والے ملازمین ، آفیسران کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیں اور تحقیقات کرکے اصل حقائق سامنے لائیں ،اُنہوں نے وزیر تعلیم آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیچر فاؤنڈیشن جیسے بے لگام ادارے کو فوری طور پر ختم کرکے کشمیر ٹیکسٹ بورڈ میں ضم کردیں اور ٹیچر فاؤنڈیشن کے کرپٹ آفیسران اور ملازمین کے خلاف کاروائی کرکے اُن پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کریں کیونکہ ٹیچر فاؤنڈیشن آزادکشمیر بھر کے اساتذہ کے فنڈز سے چلنے والا واحد ادارہ ہے جو ٹیچر فاؤنڈیشن کے ملازمین اور آفیسران فنڈز کو دونوں ہاتھوں سے لٹا رہے ہیں جس کی تحقیقات بہت ضروری ہے ۔

مزید پڑھیں۔  پاکستانی ڈراموں نے اپنے معیار سے ہمسایہ ملک کے ڈراموں کاسحرتوڑ دیا ‘ ثناء جاوید

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں