پاکستان کے الیکشن کے حوالے سے امریکی بیان سامنے آگیا

انتخابات
Loading...

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان میں ووٹنگ سے قبل انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوئرٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں ووٹنگ سے قبل کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات ہیں۔

 انتخابی مہم کے دوران آزادی اظہار رائے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، پاکستانی انتخابات سے متعلق یورپی مبصرین کے موقف اور انتخابی عمل کی خامیوں پر ہیومن را ئٹس کمیشن آف پاکستان کے تحفظات سے اتفاق کرتے ہیں، یورپی مبصرین نے انتخابات پر اثر انداز ہونے والے عوامل کی نشاندہی کی ہے۔

 انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہیں دیے گئے، یہ رکاوٹیں صاف شفاف الیکشن کیلیے حکام کے بیان کردہ مقاصد کے برخلاف تھیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

loading...

ہیتھر نوئرٹ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی فہرست میں شامل افراد کو الیکشن لڑنے کا موقع دینے پر بھی تحفظات ہیں۔

 تاہم ان عناصر کو پاکستانی عوام نے مسترد کیا جو قابل تحسین ہے، الیکشن کو سبوتاڑ کرنے کے لیے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں عام انتخابات میں عوام کی ہمت کو داد دیتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی بڑی تعداد کا ووٹ ڈالنا مثبت اقدام ہے، پاکستان میں مضبوط جمہوری اور سویلین ادارے اچھا معاشرہ قائم کرسکتے ہیں۔

 پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں اور اس کیلیے مواقع تلاش کریں گے، جنوبی ایشیا میں سکیورٹی، استحکام اور خوش حالی چاہتے ہیں۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں