پمز ہسپتال کارڈک سینٹر کا نجی وارڈ سب جیل قرا ر،نوٹیفکیشن جاری

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز
loading...

اسلام آباد:اسلام آباد کے چیف کمشنر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کے کارڈک سینٹر میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نجی وارڈ کو سب جیل قرار دیدیا۔

اسلام آباد چیف کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نیب کیس میں نواز شریف کی سز کو دیکھتے ہوئے کیپیٹل سٹی ایڈمنسٹریشن نے پمز ہسپتال کیکارڈک سینٹر کے نجی وارڈ کو سب جیل قرار دیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نواز شریف کے وہاں زیر علاج رہنے تک نجی وارڈ سب جیل ہی رہے گا اور اس سلسلے میں پولیس سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی پر مامور رہے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ملک میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم

اپنا تبصرہ بھیجیں