وزیر اعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ

عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔

عمران خان وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار جی ایچ کیو پہنچے جہاں ان کی پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرِاعظم کا جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔ وفاقی وزرا، خارجہ، دفاع، اطلاعات، خزانہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔

اعلیٰ فوجی حکام نے وزیراعظم عمران خان کو خطے کی سیکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل اور ایل او سی کے متعلق بھی بریف کیا ۔

loading...

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کو جی ایچ کیو میں قومی سلامتی اور خطے کی سیکیورٹی پر 8 گھنٹے طویل بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم اپنی ٹیم کے ہمراہ صبح 10 بجے جی ایچ کیو گئے تھے۔ وزیرِ دفاع، وزیرِ خارجہ اور وزیرِ خزانہ بھی بریفنگ میں موجود تھے۔

یاد رہے وزیرِاعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کچھ روز قبل پہلی باضابطہ ملاقات کی جس میں اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن کی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔ آرمی چیف نے وزیرِاعظم کو دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر بریف کیا۔

عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج نےبہت زیادہ قربانیاں دیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں۔  نواز شریف کی رہائی میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا،ممنون حسین

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں