دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا گیا

لیپ ٹاپ

  یہ لیپ ٹاپ 8 جنریشن انٹیل کور آئی سیون پراسیسر سے لیس ہوگا ، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ ہے۔

اگر آپ کسی اچھے لیپ ٹاپ کو لینے کی خواہش رکھتے ہیں تو معروف کمپنی ایسر کی یہ نئی ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی۔

یہ ہے سوئفٹ 7 نامی لیپ ٹاپ جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ ہے۔

جرمن شہر برلن میں آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اس لیپ ٹاپ کو متعارف کرایا گیا یہ نیا لیپ ٹاپ 10 ملی میٹر سے کم موٹا اور ایج ٹو ایج ڈسپلے سے لیس ہو گا

 دنیا کا سب سے پتلے اس  لیپ ٹاپ  کا  ڈسپلے 92 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو پر مشتمل ہے اور اس لیپ ٹاپ کا وزن بھی ایک کلو سے کم ہے۔

اس میں 14 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے مگر اس کے ابتدائی ورژن کے مقابلے میں بیزل کو 4.27 ملی میٹر تک کم کردیا گیا ہے۔اس ڈیوائس کو ہلکا رکھنے کے لیے کمپنی نے میگنیشم میٹریل استعمال کیا ہے۔

فی الحال ابھی  کمپنی کی جانب سے لیپ ٹاپ کی دیگر تفصیلات، قیمت یا فروخت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بینظیر کو کس نے قتل کیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں