این ایچ اے نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا

این ایچ اے کا ٹول ٹیکس پر اضافہ کر چکے ہیں؟

این ایچ اے نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ،لاہور سے اسلام آباد تک گاڑی کا ٹول ٹیکس 620 سے 680 روپے ہوگیا

اسلام آباد : نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں 10فیصداضافہ کردیا،نئے نرخ کے مطابق لاہور سے اسلام آباد تک گاڑی کا ٹول ٹیکس 620 سے 680 روپے ہوگیا۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے ٹول ٹیکس کے نئے نرخوں کے مطابق لاہور سے اسلام آباد مسافر بسوں کا ٹول ٹیکس 1980سے 2290روپے کر دیا گیا ہے۔

loading...

دوسری جانب ویگنوں کا ٹول ٹیکس 10 فیصد اضافے کے ساتھ 1140 روپے اور کوسٹر بسوں سے1600 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔لاہور سے اسلام آباد ٹرک 2680 جبکہ بڑے ٹرالر 3830 روپے ٹول ٹیکس ادا کریں گے۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کہا ہے کہ موٹروے پر گاڑیوں سے ایک روپیہ 90 پیسے فی کلومیٹر کی شرح سے ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جیلوں میں قید افراد بھی عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے کوشاں

اپنا تبصرہ بھیجیں