یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے پر عوام کو شدید پریشانی،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ

حنا پرویز بٹ مسلم لیگ (ن) کی

یوٹیلٹی سٹورز بند ہونے سے 14ہزار ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے،ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے پہلے دس دن میں ہی لوگوں سے نوکریاں چھینا شروع کر دی ہیں، حنا پرویز بٹ

لاہور: مسلم لیگ (ن)نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے مطالبے پر مبنی 2قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیں ۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

حنا پرویز بٹ  کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز بند ہونے سے 14ہزار ملازمین کو مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے پہلے دس دن میں ہی لوگوں سے نوکریاں چھینا شروع کر دی ہیں۔ نئے پاکستان کی آڑ میں غریب شہریوں کو بے روزگار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز سے براہ راست لاکھوں کم تنخواہ دار افراد مستفید ہوتے تھے لیکن موجودہ حکومت نے یوٹیلٹی سٹور بند کرکے اپنی نا اہلی کا ثبوت دے دیا ہے کہ وہ اداروں کو چلانے میں ناکام ہو چکی ہے لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے تاکہ ہزاروں افراد بے روزگار بھی نہ ہوں اور غریب شہریوں کو بھی سستی اشیاء خوردنوش آسانی سے مہیا ہو سکیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رانا منان خان کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں 14گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے تبدیلی کا پول کھول دیا ہے،لاہور میں 9سے 10گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں 12سے 14گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے،شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کے کڑاکے نکال دیئے ،شہری سرپا احتجا ہیں مگر نا اہل حکومت پروٹوکول کے مزے لینے میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں۔  (ن) لیگ نے نا اہل ہونیوالے دانیال عزیز کی جگہ انکی اہلیہ کو این اے 77کاٹکٹ جاری کر دیا

متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جس پر خاطر خواہ لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی مگر نئی حکومت آتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے جو کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک پریشانی سے چھٹکارہ مل سکے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں