ماہرہ خان نے مردوں کے ساتھ سیلفی بنانے سے معذرت کر لی

ماہرہ خان

لاہور : مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی ایئرپورٹ پر مردوں کے ساتھ سیلفی بنانے سے معذرت کر لی ، خواتین اور بچے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف رہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے لئے خصوصی طور پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 306کے ذریعے لاہور آرہی تھیں کہ کراچی ایئرپورٹ انہیں دیکھ کر مرد اور خواتین مداحوں کی بڑی تعداد ان کے گرد جمع ہو گئی۔

loading...

لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی فرمائش کی جس پر ماہرہ خان نے خوش دلی کے ساتھ خواتین اور بچوں کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔

تاہم انہوں نے مردوں کے ساتھ سیلفی بنانے سے معذرت کر لی۔
اس دوران اذان ہوئی تو ماہرہ خان نے احتراماً سر پر دوپٹہ اوڑھ لیا جس پر ان کے مداح حیرت سے انہیں دیکھنے لگے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نیلم جہلم بجلی گھر کو قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا، ترجمان پاور ڈویژن

اپنا تبصرہ بھیجیں