چوہا ن صاحب اپنے الفاظ کا چناو درست کر لیں، اداکارہ نرگس

اداکارہ نرگس

اداکارہ نرگس نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے کہا ہے کہ آپ ذمہ دار عہدے پر ہیں،ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

سوشل میڈیا پر صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے اداکارہ نرگس کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’میری کوشش تھی کہ وہ تھوڑی سی میری رینج میں آئے، میں نرگس کو حاجن نرگس نہ بناتا تو پھر آپ کہتے، وہ سال میں 30 نہیں 300 روزے نہ رکھتیں تو پھر آپ کہتے‘۔

loading...

بیرون ملک مقیم اداکارہ نرگس کا فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شوبز کو مکمل طور پر خیرآباد کہہ چکی ہوں اور اپنے گھر میں خوشی کی زندگی گزار رہی ہوں۔

نرگس نے کہا کہ نہ کسی کو ڈسکس کرتی ہوں اور نہ چاہتی ہوں کہ مجھے کوئی ڈسکس کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک وزیر صاحب کا میرے متعلق بیان سامنے آیا ہے، وزیر صاحب آپ ذمہ دار عہدے پر ہیں، اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ منسٹر صاحب، کسی بھی گھر بیٹھی خاتون کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتے، ہر شخص عزت دارہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وائٹ ہاوس میں آنے والے مہمانوں اور ملازمین کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آج کل

اپنا تبصرہ بھیجیں