ریال میڈرڈ کے کوچ زیدان عہدے سے مستعفی

Zinedine Zidane resigns as Real Madrid manager-aajkalpk

میڈرڈ : ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیدان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔فرانس سے تعلق رکھنے والے زیدان نے گزشتہ ہفتے اپنی ٹیم کو مسلسل تیسری مرتبہ چیمپنز لیگ کا ٹائٹل جتوایا

45 سالہ زیدان نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئندہ برس ریال میڈرڈ کے کوچ کی حیثیت سے کام جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔زیدان نے ریال میڈرڈ کے کوچ کی زمہ داریاں جنوری 2016 میں سنبھالیں تھیں۔اپنے ڈھائی سالہ دور میں زیدان نے ریال میڈرڈ کو 9 ٹرافیاں جیتنے میں مدد کی جبکہ اس دوران ان کی ٹیم 149 مقابلوں میں سے صرف 16 میں ناکام ہوئی

انہوں نے کہا کہ یہ ہر ایک کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔۔۔ہوسکتا ہے کہ یہ عجیب معلوم ہو لیکن یہ ہر ایک کے لیے، کھلاڑیوں، کلب اور میری اپنے ذات کیلئے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کو جیتنے کے سلسلے کو برقرار رکھنا ہے اور اس اسے تین سال کے بعد تبدیلی ، ایک نئی آواز اور کام کے ایک نئے طریقہ کار کی ضرورت ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پتلے وزیراعظم شاہد خاقان ہیں: عمران خان

اپنا تبصرہ بھیجیں