فلپائن میں عجیب و غریب جسامت والی لڑکی، تصاویر دیکھیں

ویرونیکا

یہ عجیب و غریب خبر فلپائن سے آئی ہے جہاں ایک 14 سالہ لڑکی کے جسم پر اس کے جڑواں بہن یا بھائی کے دو بازو چپکے ہیں

فلپائن:فلپائن کے شہر لیگان کی رہائشی ویرونیکا کے سینے اور پیٹ پر دو اضافی بازو چپکے ہوئے ہیں جن کے سرے گوشت کے لوتھڑے کی طرح لٹکے رہتے ہیں ۔ ایک بازو میں کچھ انگلیاں بھی ہیں جن کے ناخن بڑھنے پر انہیں کاٹا جاتا ہے اور لڑکی ان کی صفائی بھی کرتی رہتی ہے۔

ویرونیکا شدید مشکل میں ہیں کیونکہ اتنے وزن کے ساتھ چلنا مشکل تر ہورہا ہے جبکہ ان سے انتہائی بدبودار مواد بھی خارج ہوتا رہتا ہےاور اکثر ان کا لباس خراب ہوجاتا ہے۔ ویرونیکا کی والدہ دورانِ حمل ڈاکٹروں سے بھرپور رابطہ نہ کرسکیں لیکن وہ دو جڑواں بچوں کی امید کررہی تھیں۔؎

ویرونیکا کا  کہنا ہے کہ پہلے یہ بازو بہت چھوٹے تھے لیکن اب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ویرونیکا ماں کے پیٹ میں تھی تو اس کا جڑواں بہن یا بھائی مکمل طور پر نمو پذیر نہ ہوا اور اس کے بعض اعضا اس کے جسم سے جڑے اور انہی کے ساتھ وہ اس دنیا میں آئی تھی۔

اس کے برخلاف جڑواں خود ایک طفیلیہ بن کر ان کی بیٹی سے پیوست ہوگیا اور اب اس کے جسم کا حصہ بن چکا ہے۔

تھائی لینڈ کے ایک سرجن کاکہنا ہے کہ ایک سادہ آپریشن سے ویرونیکا کے اضافی بازوؤں کو نکال باہر کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے بعد اب پڑوسیوں اور مخیر حضرات نے ویرونیکا کےلیے رقم جمع کی ہے جو تھائی لینڈ جاکر اپنا آپریشن کرائیں گی۔

مزید پڑھیں۔  آئی فون ایکس آر میں ‘آر’ کیا ہے؟

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں