آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
loading...
علی زنجانی
جولائی31  منگل۔
برج حمل
 ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔
 
برج ثور
آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔
 
برج جوزا
 جلد بازی سے گریز کریں شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ ساتھی ورکرز کیساتھ ماحول خوشگوار رہے گا۔
برج سرطان
 کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ جلد بازی سے گریز کریں۔ ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔
 
برج اسد
      منگل۔بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔
 
برج سنبلہ

  منگل۔انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ بیرون ملک سفر میں ابھی کچھ تاخیر ہے۔شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا ۔جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔
 
برج میزان
   منگل۔خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔
 
برج عقرب
   منگل۔بہت سے کام خود بخود سُدھر جائیں گے۔ ملازم پیشہ افراد سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا ۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا ۔
 
برج قوس
  منگل۔نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔  وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔
 
برج جدی
   منگل۔محنت رنگ لائے گی اور اہم کام مکمل ہونے سے فائدہ ہو سکے گا۔ رشتے داروں کا تعاون رہے گا جس سے مسائل میں کمی ہوگی ۔ آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔
برج دلو
   منگل۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔
 
برج حوت
   منگل۔غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو گا۔ معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ خوراک کا خاص خیال رکھیں۔
ہو سکے گا۔ 
———————————————————————————

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کئی سالوں سے تیار کیا جانے والا کمپیوٹرکا تعارف کروادیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں