ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے کوئی مطالبہ نہیں کیا،جہانگیرترین

جہانگیرترین

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات میں کراچی کی ترقی کے لیے بات ہوئی ہے ۔

اسلام آباد روانگی سے قبل غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات میں کراچی کی ترقی کے لیے بات ہوئی، ہم نے مل کرشہری سندھ کوحق دینا ہے جوپہلے نہیں دیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کوتبدیل کرنے کا اب وقت آگیا ہے، سوائے2 اسٹیٹس کو پارٹیوں کے جو ہمارا ساتھ دے شامل کریں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں