ایرانی صدر سے ملاقات کا خواہشمند ہوں ،ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہنما کیساتھ کسی پیشگی شرائط کے بغیر تنازعات کے حل پر بات کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے واضح کیا کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے خواہشمند ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکیں،انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ ملنا چاہتے ہیں، ہم ملیں گے۔

loading...

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’میں ہر کسی سے ملنے پر راضی ہوں، مجھے ملاقات پر یقین ہے، خاص کر ایسی صورتحال میں جب جنگ کے اثرات منڈلا رہے ہوں‘۔ڈونلڈٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ’اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو میں ایران کیساتھ یقیناًبات کروں گا لیکن میں نہیں جانتا کہ وہ ملاقات کیلئے تیار ہیں، میں نے ایران سے جوہری معاہدہ منسوخ کیا کیونکہ وہ بکواس معاہدہ تھا‘۔انہوں نے کہا کہ ’ایران کیساتھ ملاقات سے قبل کوئی شرائط نہیں ہیں‘۔دوسری جانب تہران نے واشنگٹن سے مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا ہے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکہ کی موجودہ پالیسی کے تناظر میں واشنگٹن سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں نکلتی اور امریکہ نے خود اس کو مکمل طور پر غیر اہم سمجھا ہے‘۔انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کیلئے کسی بھی قسم کی شرائط کی گنجائش نہیں ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پنجاب کابینہ میں توسیع کی منظوری، 10 مزید وزراء کل حلف اٹھائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں