جنوبی پنجاب کا صوبہ کوئی کٹھ پتلی نہیں یہ پیپلز پارٹی ہی بنا سکتی ہے،بلاول بھٹو

جنوبی پنجاب
loading...

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھے گی اور ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ،

 جنوبی پنجاب کا صوبہ کوئی کٹھ پتلی نہیں یہ پیپلز پارٹی ہی بنا سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کسی کی غیرمشروط حمایت نہیں کریں گے، ہماری حمایت اور مخالفت عوامی مسائل کی بنیاد پر ہوگی، پیپلز پارتی پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھے گی، تعداد کم ہے تو کیا پنجاب میں ڈٹ کر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ کوئی کٹھ پتلی نہیں پی پی پی ہی بنا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سے بلاول ہاؤس کراچی میں حسن مرتضی، علی حیدر گیلانی اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لاہور ہائیکورٹ سے فراڈ میں ملوث ملزم فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں