قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات

چیئرمین عمران خان
loading...

اسلام آباد :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچے ان کے ہمراہ سابق کرکٹر وقار یونس ،محمد حفظ اور عمرگل بھی شامل تھے

جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔اس موقع وقار یونس پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دینے بنی گالہ آیا جس پر صحافی نے سوال کیا کہ مبارکباددینے آئے ہیں یا پی سی بی کے معاملات بھی زیرغور آئیں گے؟

جس کا جواب دیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ صرف مبارکباددینے آیا ہوں ۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان اورسابق کوچ وقاریونس نے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔عمرگل نے کہاکہ آپ ہمارے ہیرو ہیں ہمیں آپ پرفخر ہے ملاقات میں موجود محمدحفیظ نے کہاکہ مجھے آج پاکستان کامستقبل تابناک نظر آرہاہے۔

اس موقع پر عمران خان نے تینوں کھلاڑیوں کانیک خواہشات کے ساتھ شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں نمبرون پرلائیں گے کھلاڑیوں کیلئے بہترین مواقع اورزیادہ میدان فراہم کرینگے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  گوجرہ: ایک شخص نے میاں بیوی اور 2 بچوں پر تیزاب پھینک دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں