پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کے قاتلوں کو سزائے موت سنادی گئی

زہرہ شاہد
loading...

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے اور دو ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق زہر شاہد قتل کیس میں دو ملزمان کو سزائے موت، دو کو عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے راشد ٹیلر اور زاہد عباس زید ی جن کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا کو سزائے موت سنا دی ہے جبکہ دو ملزمان عرفان اور کلیم کو عدم ثبوت پر بری کر دیاہے۔

 خیال رہے کہ زہرہ شاہد کو مئی 2013میں گھر کے باہر فائرنگ کر کےقتل کر دیا گیا تھا۔

رینجرز پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان نے قیادت کے کہنے پر زہرہ شاہد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا جبکہ ملزمان کو گواہوں نے بھی شناخت کر لیا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کراچی والو ہوشیار، کل سےگرمی بڑھنے کا امکان

اپنا تبصرہ بھیجیں