دفترخارجہ میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دفتر خارجہ پہنچے تو ان کے ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان دفتر خارجہ میں ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچیں گے اور ان کی سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شہباز شریف نے صوبائی اور حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے کیلئے درخواست جمع کروا دی

اپنا تبصرہ بھیجیں