سندھ ہائی کورٹ : ڈاکٹرعارف علوی کیخلاف درخواست کی سماعت 25ستمبر تک ملتوی کردی

ڈاکٹرعارف علوی

عارف علوی نے علوی تبلیغی ٹرسٹ کے ممبرکی حیثیت سے بہت سی جعلسازی کی ہیں زمینوں پرقبضے کے لئے عدالتی ریکارڈ میں بھی ردوبدل کیا، درخواست گزار

کراچی :   سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی کے خلاف درخواست کی سماعت 25ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہر پر مشتمل دورکنی بینچ کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوارعارف علوی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عارف علوی صدارتی امیدوارکے اہل نہیں ہیں۔ عارف علوی نے علوی تبلیغی ٹرسٹ کے ممبرکی حیثیت سے بہت سی جعلسازی کی ہیں زمینوں پرقبضے کے لئے عدالتی ریکارڈ میں بھی ردوبدل کیا اور یہ معاملہ کئی سال سے عدالتوں میں ہے ۔

موجودہ چیف جسٹس نے بھی چارسال قبل جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ابھی تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا ۔صدربننے کے بعد انہیں استثنیٰ حاصل ہوجائے گا۔

 عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ پرانا معاملہ ہے اس پرصدارتی استثنیٰ لاگو نہیں ہوگا ۔عدالت نے درخواست پر 25 ستمبر تک مقدمے کا تمام ریکارڈ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں