وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شہریار آفریدی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ایک وزیر کا اضافہ ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ 16 وزرا اور 5 مشیروں پر مشتمل ہیں جن میں ایک وزیر کاا ضافہ ہوا ہے جس کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد 22ہو گئی ہے ۔

وزیراعظم نے گزشتہ دنوں وزارتِ داخلہ کے امور دیکھنے کے لیے شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ مقرر کیا تھا،جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

ایوان صدر میں حلف برداری کی سادہ تقریب ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے شہریار آفریدی سے حلف لیا جب کہ تقریب میں وزرا بھی موجود تھے۔شہریار آفریدی کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کی کابینہ میں وزراء کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے دورہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں بھی شہریار خان آفریدی ان کے ہمراہ تھے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سونم کپور کے شوہر نے اپنے نام کو تبدیل کر ڈالا

اپنا تبصرہ بھیجیں