سندھ میں روزگار سمیت تمام مسائل حل کریں گے، بلاول بھٹو

بلاول

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہت مسائل ہیں،عوامی حقوق کی ترجمانی کریں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پولنگ ایجنٹس اورپارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ کارکنان میری آنکھیں اورکان ہیں، معلوم ہے کہ پی پی کارکن کھلے دل سے کھری باتیں کرنے والا ہوتا ہے.

انھوں نے کہا کہ ہمیں بھٹوازم کے نظریے اورفکر کے ساتھ آگےبڑھنا ہے، پورے ملک میں اپنی جدوجہد کومزید فعال اورمؤثربنانا ہے، جیت اورہار اپنی جگہ، لیکن کارکنان نےمیراساتھ دیا.

بلاول بھٹو مزید کہا کہ خواتین پولنگ ایجنٹس کوشاباش دیتا ہوں، مجھے سیاسی سفرمیں عوام او کارکنان کا ساتھ چاہیے.چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل کا علم ہے، روزگارسمیت تمام سہولتیں فراہم کریں گے. ملک کےخلاف کوئی سازشیں برداشت نہیں کریں گے.

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں