بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کراچی میں

بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ

کراچی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی دیکھنے کراچی پہنچ گئیں،

انہوں نے کراچی میں گھومتے ہوئے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر  جاری کی ہے جس میں وہ اپنے قریبی سہیلیوں کے ہمراہ موجودہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردا بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ کراچی میں اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ لنچ کرنے باہر آئی ہیں۔اس کے بعد وہ کامیڈی اور رومانس سے بھرپور پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی دیکھیں گی،

یہ فلم بھارتی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کے درمیان محبت کی کہانی پرمبنی فلم ہے۔ جوہی چاولہ کی اچانک پاکستان آمد پر ان کے مداح حیران ہیں۔

جوہی چا ولہ کا یہ پہلا کراچی کا دورہ نہیں ہے بلکہ وہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی کراچی آچکی ہیں ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستانی فلم "طیفا ان ٹربل" کامیاب ثابت ہو گی،اداکار علی ظفر

اپنا تبصرہ بھیجیں