وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیوں کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری

وزیراعظم ہاؤس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 33 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیلامی کے لیے پیش گاڑیوں میں 8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیو اور 4 جدید مرسیڈیز بینز گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

مزید نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 16 ٹویوٹا کرولا، 3 سوزوکی، 1 ہنڈا اور 1 ایچ ٹی وی شامل ہیں۔

باقی گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے کنٹرول میں ہیں جو غیر ملکی مہمانوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ماضی میں سارک کانفرنس اور ڈونر کانفرنس کے لیے بھاری رقوم پر کرائے پر گاڑیاں لی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں وزرائےاعظم کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں