اچھی طرح ہاتھ دھونے کے فائدے جانیے

ہاتھ دھونے
Loading...

ماہرین بہت سے امراض سے بچنے کے لیے  ایک ہی حل بتاتے ہیں کہ ہاتھ اچھی طرح دھونے سے آپ بہت سے امراض سے بچ سکتے ہیں اور اسے معمول بنا لینا چاہیے ، ہاتھ دھونے سے  ڈائریا کا خطرہ 58 فیصد کم ہوجاتا ہے  لیکن اقوام متحدہ کی صحت پر رپورٹ کے مطابق  صرف  پانچ فیصد افراد ہی اچھے طریقے سے ہاتھ دھوتے ہیں۔

 اور اسی کی پیش نظر عالمی ادارہ برائے صحت ہر سال ہینڈ واشنگ ڈے مناتا ہے اور اس کے فوائد سے بہت سے لوگوں کو آگاہ کرتا ہے۔

ہاتھ اچھی طرح دھونے سے آپ ان بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جن  میں

پیٹ کے امراض

نورووائرس اتنے خطرناک ہوتے ہیں کہ اس کا ایک وائرس بھی آنتوں اور معدے کا مرض پیدا کرسکتا ہے۔ اگر ہاتھ دھولیجئے یا الکحل والے ہینڈ واشر (سینی ٹائزر) سے ہاتھ دھولیجئے تو اس مرض کا پھیلاؤ 60 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

فلو

بہت چھوٹے اور بہت بزرگ افراد دونوں کے لیے فلو کی وبا جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ صرف 2017 اور 2018 میں پوری دنیا میں فلو سے 80 ہزار اموات ہوئی تھیں کیونکہ یہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے۔ ہاتھ دھونے سے فلو کے جراثیم دور ہوجاتے ہیں اور یوں آپ اس موذی بلکہ جان لیوا انفیکشن سے  بھی   محفوظ رہ  سکتے ہیں۔

 سالمو نیلا وائرس

سالمونیلا وائرس آنتوں کے علاوہ بھی دیگر کئی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔ بچوں کے پیمپرز کی تبدیلی، متاثرہ خوراک اور گلے سڑے پھلوں، کچے گوشت کو دھونے یا ہاتھ لگانے کے بعد اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں تاکہ سالمونیلا وائرس ختم ہوجائیں۔ اس طرح آپ اس خطرناک وائرس کے حملے سے محفوظ رہ سکیں گے۔

Loading...

بخار

اگر کوئی شخص مونو نیوکلیوسِس کے مرض میں مبتلا ہے تو بخار، دردِ سر، بدن کا درد، نقاہت اور کمزوری اس کی عام علامات ہوں گی۔ اس کا مریض تھوکے، چھینکے یا لعاب گرائے تو دوسرے افراد اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اسی لیے ہاتھ دھونے کا عمل آپ کو اس کے جراثیم سے بچاتا ہے اور یوں آپ مونونیوکلیوسِس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ہاتھوں اور پیروں کا افیکشن

بچوں میں وائرس سے ان کے ہاتھوں اور پیروں میں تکلیف اور سوزش ہوجاتی ہے جس ازالہ اچھی طرح ہاتھ دھوکر ہی کیا جاسکتا ہے۔ اسکولوںمیں نامی یہ وائرس ایک سے دوسرے بچے میں  عام طور پر پھیلتا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے اپنے بچے کو اچھی طرح ہاتھ دھونا سکھائیں تاکہ وہ عام قسم کی بیماریوں سے آسانی سے بچ سکے۔

ہاتھ دھونے
ہاتھ دھونے کے طریقے فائل فوٹو

ہیپاٹائٹس اے

اچھی خبر تو یہ ہے کہ ہیپاٹائٹس اے اپنے رشتے دار بی اور سی کے مقابلے میں جگر کو دیرینہ مرض کا شکار نہیں کرتا لیکن بری خبر یہ ہے کہ ہیپاٹائٹس اے یرقان، کمزوری اور بخار کا شکار بناکر انسانوں کو طویل عرصے تک بستر سے تو ضرور لگا سکتا ہے۔ ہاتھ دھونے کا عمل ہیپاٹائٹس اے وائرس سے آپ کو محفوظ رکھتا ہے

بیماری میں آرام کرنے کا نقصان جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

گلے میں خراش

اے اسٹریپٹو کوکس نامی یہ  بیکٹیریا گلے میں خراش کی وجہ بنتا ہے۔ یہ تیزی سے ایک مریض سے دوسرے صحتمند شخص تک پھیلتا ہے۔ کیفیت شدید ہوجائے تو بخار، درد اور بسا اوقات گردے کے مرض کی وجہ بھی بن جاتے ہیں۔ ہاتھ دھونے کے عادت بھی اے اسٹریپٹو کوکس بیکٹیریا سے بچاتی ہے۔

(Visited 135 times, 1 visits today)

loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں