وزیراعظم عمران خان مہمند ڈیم کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے

 وزیراعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سنگ بنیاد میں وزیراعظم سمیت سابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس ثاقب نثار اور امکانی طور پر آرمی چیف بھی شرکت کریں گے۔

دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر واقع مہمند ڈیم پشاور سے 37 کلو میٹر شمال کی جانب ضلع مہمند میں واقع ہے۔  منصوبے کے مطابق ڈیم میں مجموعی طور پر بارہ لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جس کی کل تعمیری لاگت 291 ارب روپے ہے۔

ڈیم کی اونچائی 213 میٹر یعنی 698.82 فٹ بلند ہوگی جس میں تقریبا 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

ڈیم سے دائیں اور بائیں جانب نکلنے والے نہری نظام سے ضلع مہمند کی مجموعی طور پر 16667 ایکڑ بنجرز میں کاشت کے قابل ہو سکے گی۔

ڈیم کی تعمیر سے ضلع چارسدہ اور نوشہرہ کے زیادہ ترعلاقے موسمی سیلاب سے محفوظ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ مہمند ڈیم کا منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا یعنی 2024 تک یہ تیار ہوجائے گا۔

مزید یہ کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ نے فنڈ قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم اور بیرون ملک پاکستانیوں سے اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں