کیا محمد حفیظ ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہو پائیں گے؟

حفیظ
Loading...

انگلینڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ ان دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر ہیں۔

سلیکشن کمیٹی نے 38 سال کے محمد حفیظ کو 2019ء ورلڈ کپ اسکواڈ کے 15 کھلاڑیوں میں منتخب کیا ہے البتہ آل راؤنڈر کی ورلڈ کپ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

محمد حفیظ 16 فروری کو دبئی میں ‘پی ایس ایل’ میں لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کے خلاف زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد 24 فروری کو انگلینڈ میں سرجن مائیک ہیٹن نے ان کے دائیں ہاتھ کی سرجری کی۔

اپنی ملازمت کا مستقبل بچانے کے لیے ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی

آل راؤنڈر محمد حفیظ 23 اپریل کو قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے باقاعدہ ٹریننگ بھی شروع کر دی ہے تاہم انہوں نے انگلینڈ میں کینٹ، ناٹنگھم شائر اور لیسٹر شائر کے خلاف ورام اپ میچز میں شامل نہ ہوئے۔

محمد حفیظ 5 مئی کو کارڈف میں نہ صرف انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی 20 مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ وہ 8 مئی کو لارڈز اور 11 مئی کو ساؤتھیمپٹن کے دوسرے ون ڈے میں بھی ٹیم پاکستان کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Loading...

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کی صورت حال کے تناظر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ محمد حفیظ 14 مئی کو برسٹل کے تیسرے ون ڈے میں ممکنہ طور پر شرکت کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ 2015ء ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل تھے، البتہ آسڑیلیا پہنچ کر فٹنس مسائل کے بعد ان کی جگہ اسکواڈ میں ناصر جمشید کو شامل کیا گیا تھا۔

محمد حفیظ 2007ء اور 2011ء ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، ورلڈ کپ کیرئیر میں محمد حفیظ اب تک دس میچز میں 25.55 کی اوسط سے 230 رنز بنانے کے ساتھ دس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں