گلاسز کا انتخاب چہرے کی مناسبت سے کریں… !

گلاسز کا انتخاب

گلاسز فیشن کے ساتھ شوق بھی ہے چند نوجوان شوقیہ گلاسز پہنتے ہیں گلاسز لگانے سے چہرے کی دلکشی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جھلسا دینے والی گرمیوں میں سن گلاسز کا استعمال موزوں رہتا ہے۔

 گلاسز کے استعمال اور ان کی خریداری بھی ایک فن ہے جس سے ہر کوئی واقف نہیں ہوتا۔  گلاسز کا انتخاب ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ کیونکہ ہم اس بات سے آشنا نہیں ہوتے کہ ہمیں کس طرح کے گلاسز خریدنے ہیں کس طرح کے گلاسز ہمارے چہرے پر اچھے لگیں گے۔

اب فیشن کی بڑھتی ہوئی دوڑ میں سن گلا سز بھی خواتین میں فیشن کے مطابق منتخب کیے جاتے ہیں۔ سن گلاسز کا استعمال بڑی تیزی سے عام ہوتا گیا۔ تاہم اسے زیادہ تر نمائش اور فیشن کا ایک انداز سمجھا جاتا رہا مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوپ کے چشمے صرف فیشن نہیں بلکہ ان سے آنکھوں کی حفاظت بھی ہوتی ہے۔

آپ نے دیکھا ہوگا کہ اگر ایک گلاسز کسی ایک شخص کے چہرے پر بہت اچھے لگ رہے ہیں اور وہی کلاسز اگر کوئی دوسرا لگائے تو اس کے چہرے پر اچھے نہیں لگتے۔ اس کی وجہ کیا ہوتی ہے ؟

یہ معلومات خواتین  اور مرد دونوں کے لیے ہے۔ آئندہ آپ جب بھی گلاسز لینے کے لئے جائیں تو آپ کو یہ بات پتہ ہونی چاہیے کہ آپ کے چہرے پر کس طرح کے گلاسز سوٹ کریں گے۔

 اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ آپ کے چہرے کی Shape کیا ہے

جب آپ کو اپنے چہرے کی Shape  کا پتہ ہوگا تو آپ کے لیے گلاسز خریدنا آسان ہوجائے گا لڑکے اور لڑکیوں کے چہرے کا پیٹرن ایک جیسا ہی ہوتا ہے چاہے آپ کی عمر 20 سال ہے یا 70 سال ہے لیکن چہرے کا پیٹرن نہیں رہتا ہے۔

گول چہرہ (Round Face)

جن لوگوں کا چہرہ گول ہوتا ہے ان کو ہمیشہ گلاسز خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ آپ کا چہرہ لمبا لگے۔ اس کے لئے آپ کو ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے کہ ڈارک فریم خریدیں۔ جس کی چوڑائی زیادہ  ہو اور لمبائی کم ہو یہ آپ کے چہرے کو oval shape میں بدل دے گا ۔ اس سے آپ کا چہرہ خوبصورت لگے گا۔

گلاسز
Photo:File

 گول چہرے والے لوگوں کو اس طرح کی گلاسز نہیں لینی چاہیے۔

  • Round Glasses
  • Narrow Frames

(Oval Shape)

جن لوگوں کا چہرہ Oval Shape کا ہوتا ہے ان لوگوں کو بڑی گلاسز نہیں پہننے چاہیے۔ کیونکہ اس میں چہرہ لمبا ہوتا ہے تو بڑے گلاسز اچھے نہیں لگتے ایسا فریم خریدنا چاہئے جس سے آپ کے چہرے کے مطابق چوڑائی ہو۔ اس میں آپ کو دیکھنا چاہئے کہ جس گلاسز کے فریم کا اوپر والا حصہ آپ کی آئی برو کے InLine ہونا چاہیے۔

جن لوگوں کا چہرہ ایسا ہے این کو یہ گلاسز خریدنی چاہیئں

(Square Face)

اس میں چہرے کی لمبائی اور چوڑائی ایک جیسی ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے چہرے پر لمبی گلاسز اچھی لگتی ہیں۔ ایسی گلاسز جو آپ کی چہرے کی چوڑائی کے مطابق ہوں۔ جتنا چہرہ چوڑا ہو اتنی ہی چوڑائی والی گلاسز خریدیں اس طرح کے چہرے پر فریم لیس گلاسز بہت اچھی لگتی ہیں۔

جن لوگوں کا چہرہ ایسا ہے ان کو اس طرح کی گلاسز خریدنی چاہیں۔

  • Large Glasses
  • Glasses with Colored frames
  • Aviator Glasses
  • Frame Less Glasses
 گلاسز کا انتخاب
Photo: File

یہ والی گلاسز نہیں خریدنی چاہیئں

  • Square Frame With sharp Corners
  • Small & Narrow Frames

(Rectangular Face)

اس میں چہرے کی لمبائی زیادہ ہوتی ہے اور چوڑائی کم ہوتی ہے اس طرح کے چہرے پر بھی بڑی گلاسز استعمال کرنی چاہیے۔

 اگر آپ کو نظر کی عینک لگی ہوئی ہے تو کسی فنکشن میں جاتے ہوئے کوشش کریں کے ٹرانسپیرنٹ لینز لگاکر بڑی گلاسز کا استعمال کریں۔

جن لوگوں کا چہرہ ایسا ہے ان کو اس طرح کی گلاسز خریدنی چاہیں۔

  • Large Framed Glasses
  • Round Framed Glasses
  • Aviators with large Frame
گلاسز
Photo:File

یہ والی گلاسز نہیں خریدنی چاہیئں۔

  • Narrow Frames
  • Small Glasses

خواتین کے لئے ایک اہم نصیحت

 (Heart Shape Face )

ہارٹ شیپ اس میں آپ کا ماتھا چوڑا ہوتا ہے اور چہرے کی لمبائی چوڑائی سے بڑی ہوتی ہے یعنی آپ کے چہرے کا اوپر والا حصہ چوڑا ہوتا ہے تو آپ گلاس لیتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھیں گے کہ ایسے گلاسز لیں جس سے آپ کے چہرے کا نچلا حصہ چوڑا اور موٹا نظر آئے ۔

جن لوگوں کا چہرہ ایسا ہے ان کو اس طرح کی گلاسز خریدنی چاہیں۔ گلاسز کا انتخاب

  • Round Glasses
  • Aviator
  • Cat-Eye
گلاسز کا انتخاب
Photo: File

(Triangular Face)

سائین گل فیز اس میں چہرے کی لمبائی چوڑائی سے زیادہ ہوتی ہے اس میں آپ نے ایسی گلاسز خریدنی ہیں جس کا اوپر والا حصہ بڑا ہو ۔

جن لوگوں کا چہرہ ایسا ہے ان کو اس طرح کی گلاسز خریدنی چاہیں۔

کبھی نہ مرنے والا شخص!

  • Round Glasses without bright decorations
  • Aviator
  • Cat Eyes
  • Frameless Glasses
گلاسز کا انتخاب
Photo: File

  یہ والی گلاسز نہیں خریدنی چاہیئں۔

  • Retangular Frames
  • Square Frames
  • Small Frames

گلاسز کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں اس سے آپ کی شخصیت میں چار چاند لگ جائیں گے..

(Visited 48 times, 1 visits today)

Comments

comments

گلاسز, گلاسز کا انتخاب,

اپنا تبصرہ بھیجیں