سمارٹ فون کی سپیڈ تیز کرنے کے چند آسان طریقے !

سمارٹ فون

آپ جب بھی آپ اپنے سمارٹ فون میں بہت زیادہ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو فون کی سپیڈ آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے۔ لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ فون کی سپیڈ کو دوبارہ کس طرح تیز کیا جائے.

ہر سمارٹ فون میں کچھ ایسی سیٹنگز اور آپشنز موجود ہوتی ہیں جس پرعمل کرکے آپ اپنے موبائل فون کی سپیڈ کو پھرسے بڑھا سکتے ہیں۔

یہ طریقہ کار اینڈرائڈ کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنے والے تمام صارفین استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے سمارٹ فون کی رفتار میں نمایاں بہتری لائی جاسکتی ہے.

(Applications Icons)

اپنے سمارٹ فون کی سکرین پر کبھی بھی ایپلی کیشنز کی آئیکونز کا رش نہ لگنے دیں کیونکہ اس سے فون کو ڈیٹا سکرین پر لانے میں کافی ٹائم لگتا ہے اور اس وجہ سے سمارٹ فون کی سپیڈ کم ہو جاتی ہے۔ آپ کے فون کی سکرین پر جتنے بھی غیرضروری آئیکونز ہوں ان کو ڈیلیٹ کر دیں۔

( Update your Operating System)

اپنے سمارٹ فون کی سپیڈ تیز کرنے کے لیے اس کے آپریٹنگ سسٹم کو وقت پر اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔

Photo: File

اس کے لیے سمارٹ فون کی Settings میں جا کر ’اباﺅٹ فون‘ کے اندر’سسٹم اپ ڈیٹ‘پر کلک کریں اور نئے ورژن کی اپ ڈیٹ موجود ہو تو اسے فوری Install کر لیں۔

(Extra Applications)

اپنے سمارٹ فون میں کبھی بھی ایسی ایپلی کیشنز نہ رکھیں جو آپ کے استعمال نہیں کرتے کیونکہ اگر آپ انہیں استعمال نہیں بھی کر رہے ہوتے لیکن یہ پھر بھی بیک گراؤنڈ میں فعال ہوتی ہیں جس کی وجہ سے فون کی بیٹری ضائع ہوتی رہتی ہے اور یہ فون کی Space گھیر کر اس کی سپیڈ بھی کم کرتی ہیں۔

(Delete Cache)

سمارٹ فون کی سپیڈ کم ہونے کی ایک بڑی وجہ ایپلی کیشن اور Ram Cache کا ڈیلیٹ نہ کرنا ہے۔ آپ اپنے فون میں پلے سٹور سے Cache کلیئر کرنے والی کوئی ایپ مثلاً کلین ماسٹر، سی کلینر، ڈی یو کلینر یا اس طرح کی کوئی دوسری ایپلیکیشن Install کرلیں تاکہ Cache کلیئر ہوجائے۔

Photo: File

اب تو Play Store پر ایسی ایپلیکیشنز بھی موجود ہیں جو آپ کو یہ بتاتی رہتی ہیں کہ کونسی Application ریم کا استعمال زیادہ کررہی ہے جس کی وجہ سے آپ کے سمارٹ فون کی سپیڈ کم ہوجاتی ہے۔

(Auto Sync)

اگر آپ اپنے سمارٹ فون کی پیڈ تیز کرنا چاہتے تو اپنے فون کا آٹو سنک (Auto Sync) کا آپشن بند رکھیں۔ Auto Sync نہ صرف بیٹری کی لائف کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ اپ ڈیشن کی وجہ سے سمارٹ فون کے فنکشنز کو بھی سست کردیتا ہے۔

سمارٹ فون
Photo: File

اس کو بند کرنے کےلیے اپنے فون کی Settings میں جائیں اور وہاں اکاﺅنٹس جاکر سب سے اوپر دائیں جانب موجود تین نقطوں پر کلک کریں اور ادھر سے آٹو سنک کو آف کر دیں۔

(Reduce Animations)

سب سے پہلے اپنے سمارٹ فون کی Settings میں جائیں اور “About Phone” پر کلک کریں اور یہاں پر آپشن “Build Number” کے آپشن پر اس وقت تک کلک کریں جب تک آپ کے سامنے یہ میسج نہ آ جائے کہ ”You are now a developer“

میسج آنے کے بعد اب اس ونڈو میں

Photo: File

نیچے کی طرف سکرول کرنے سے آپ کے سامنے “Window animation scale” ، “Transition animation scale” اور “Animator duration scale” کا آپشن آجائے گا۔ اب ان تینوں آپشنز پر کلک کریں اور ان میں موجود ڈیفالٹ Animation scale جو کہ 1x ہے، کو تبدیل کر کے .5x کر دیں۔

(Visited 1,265 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں