علی زنجانی
22مارچ جمعہ۔
حمل
دن کے آغاز سے ہی آپکا مزاج سنجیدہ ہوگا البتہ غروب آفتاب تک آپکی عمومی کیفیت بحال ہو جائیگی ۔ آپکا مزاج کسی مشکل میں گرفتار کرا سکتا ہے اگر آپ گفتگو میں بہت زیادہ تندی رکھیں گے۔
ثور
شادی کے ذریعے مالی فوائد کا حصول ہوسکے گا مگر فضول خرچی یا شریک حیات کی فیاضی کی بدولت نقصان کا اندیشہ ہے۔ کسی نئے اور دلچسپ شخص سے کسی سماجی فنکشن میں ملاقات ہوگی۔
جوزا
ضرورت سے زیادہ کام صحت کے بگڑنے کا سبب بنے گا۔ ماتحتوں سے نقصان کا اندیشہ ہوگا۔ انتظامی امور میں قابلیت کے استعمال ذمہ داریوں سے بہتر طور پر عہدہ برآ ں ہو سکیں گے۔
سرطان
کسی بڑی نوعیت کے پروگرام کو ترتیب دیں جو اس موسم کا اہم ترین پروگرام ہوگا۔ یہ دن کسی امدادی پروگرام میں حصہ لینے کے لئے ایک بہتر دن ہوگا۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔
اسد
آج کوئی غیر متوقع واقع کسی بچے یا کسی عمر میں چھوٹے فرد سے وابستہ رونما ہو سکتا ہے جو حیرانی کا سبب ہوگا۔ اپنے گھر کے ارد گرد کسی ناخوشگوار واقع سے ہوشیار رہیں۔
سنبلہ
اپنے اپنے رفیق کی بات پر فوری عمل کرنا شروع کر دیں پہلے ہی آپ اُس کی نصیحت پر عمل نہ کر کے نقصان اٹھا چکے ہیں۔اضافی رقم یا کوئی مثبت نتائج کی خبر اُمید سے زیادہ خوشی کا باعث ہوگی۔
میزان
ذہنی انتشار کے سبب آرام کی زیادہ ضرورت ہوگی کسی دعا یاوظیفہ سے روحانی تسکین حاصل کر لیں۔ کوئی گھریلو معاملات عارضی طور پر الٹ پلٹ کر دے گا تاہم شام ہوتے ہی اُلجھن ختم ہو جائیگی۔
عقرب
نئی ملازمت کے حصول‘ کسی پرانی عادت کے ترک کرنے یا کسی سے عمدہ وعدہ وعید کریں گے۔ صحت کی بہتری کے لئے اقدام کریں گے۔ مالی امور کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔
قوس
آج آپ اور آپ کے شریک محبت کے درمیان بہترین اور مکمل دن ہوگا بشرطیکہ کسی مالی مسئلہ میں آپ ایک دوسرے کے ساتھ واضح رہیں۔توانائی کا لیول بہتر ہو جائے گا۔
جدی
ایسا معاملہ جو شاید مالی نوعیت کا ہے اور سابقہ ماہ سے التواء کا شکار ہو گیا تھا دوبارہ آپ کے دائرہ اختیار میں آجائے گا۔ یہ نظریہ صحیح نہیں ہوگا کہ آپ کسی دوست کو اُدھار رقم دیں ‘اُس کی واپسی نہ ہو سکے گی۔
دلو
طبیعت میں شکر گزاری کا جذبہ نرمی خوشگواری کا سبب ہوگا۔ ملازمتی امور تجدیدی عمل سے گزرنے کے بعد اکتا دینے والے سنگین عمل سے نجات دے کر خود مختاری کی طرف لے جائیں گے۔
حوت
کاروبار کی بجائے دوسرے امور میں زیادہ مصروف رہیں گے۔ کاروباری مسئلہ میں صبر سے کام لیں‘ جارح مزاجی سے کام نہ لیں گے تو زیادہ کامیابی حاصل کر سکیں گے لہٰذا محتاط رہیں۔
Discussion about this post