پاکستانی نامور اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضا میر کی تھیٹر اداکاری پر سپر اسٹار ماہرہ خان اور اداکارہ سجل علی نے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
احد رضا میر نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر کیلگیری میں شیکسپیئر کے مشہور ناول ’ہیملٹ‘ پر مبنی تھیٹر پر اداکاری کے جوہر دکھائے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔
احد رضا میر کی تھیٹر پرفارمنس کو نہ صرف مداحوں نے خوب سراہا بلکہ سپر اسٹار ماہرہ خان اور احد رضا میر کی قریبی دوست و اداکارہ سجل علی کی جانب سے بھی قابل ستائش قرار دیا گیا۔
Ahad Raza Mir as Hamlet Appreciation Tweet.❤#AhadRazaMir #Hamlet pic.twitter.com/F5MoAfuQe6
— Farwa 🌸 (@farwaa_zaidi5) March 28, 2019
سجل علی نے احد رضا میر کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے احد کی تھیٹر پرفارمنس کی چند تصاویر شیئر کیں اور ان کو خوب داد دی۔
سجل علی نے لکھا کہ ’احد مجھے یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ کوئی تم جیسا نہیں، جس طرح زبان، جذبات اور کردار کا اثر دکھایا ہے وہ عمدہ ہے ’ہیملٹ‘ ایک کامیابی ہے‘۔
سجل علی نے لکھا کہ ’کسی بھی اداکار کی تمام پرفارمنس میں سے تمہارا ’ہیملٹ‘ سب سے بہترین تھا جس کی میں ہمشہ کیلئے گواہ ہوں‘۔
سپر ہیرو فلم ’پروجیکٹ غازی‘ ریلیز
انہوں نے احد رضا میر سے درخواست کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایسے شو کو پاکستان میں لایا جائے تاکہ سب دیکھ سکیں کے ہمارے پاس کتنا نکھرا ہوا اداکار ہے۔
سجل علی کی اس پوسٹ پر ماہرہ خان نے بھی احد رضا میر کو داد دی اور تبصرے میں شیکسپیئر کے ناول ہیملٹ کی لائن احد رضا میر کے نام کی۔
اسکرین گریب—.
واضح رہے کہ احد اور سجل کی جوڑی پہلی بار ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ میں جلوہ گر ہوئی تھی اور پرستاروں کی پسندیدہ جوڑی بن گئی۔
دونوں متعدد بار مختلف انٹرویوز میں ایک دوسرے کے لیے جذبات کا اظہار کر چکے ہیں لیکن اپنے رشتے کے حوالے سے کبھی کُھل کر بات نہیں کی۔
سجل بہت خاص اور مختلف ہیں، شادی کا فیصلہ وقت کرے گا: احد رضا میر
گزشتہ برس احد رضا میر سے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے ایک انٹرویو میزبان نے سوال کیا تھا کہ مداح چاہتے ہیں آپ لوگ شادی کرلیں اور اپنا مستقبل ساتھ بنائیں اس حوالے سے آپ کا کیا خیال ہے؟
جس پر احد نے مسکراتے ہوئے جواب دیا تھا کہ ‘ہم دونوں ایک دوسرے کے بہت بڑے سپورٹر ہیں، یہاں تک کہ میری والدہ اور میرے گھر والے سب ہی سجل کو پسند کرتے ہیں اور ان کو سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ وہ بہت اچھی انسان ہیں‘۔
تاہم شادی کا ہاں یا نا میں جواب دینے کے بجائے احد رضا میر کا کہنا تھا کہ ‘سجل اور میری شادی ہوگی یا نہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا’۔
Discussion about this post