ملکی قرضہ 26 ارب اور غیر ملکی قرضہ 100 ارب تک پہنچ گیا ہے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
Loading...

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب اپنی حکومت کے عوام پر مظالم اور عذاب پر بھی ٹوئٹ کریں۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ پر تین مرتبہ جواب دیا اور کہا کہ ملکی قرضہ 26 ارب اور غیر ملکی قرضہ 100 ارب تک پہنچ گیا ہے، کدھر ہے معاشی پالیسی اور معاشی ویژن، جب ملکی معاملات ہوں تو تکبر اور ذاتی انا کو پسِ پشت ڈال دینا چاہیے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن روانہ

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ صورتحال ٹویٹ کر کے ٹھیک نہیں ہوگی، اس پر قابو پانا، آپ اور آپ کی حکومت کے بس کی بات نہیں۔

مریم اورنگزیب نے مشورہ دیا کہ معاشی بحران ختم کرنے کا مشورہ لینے پرشرمندگی ہوتی ہے تو اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو بلالیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ معاشی بحران ختم کرنے کا مشورہ لینے پر شرمندگی ہوتی ہے تو آل پارٹیز کانفرنس بلالیں۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں