صدارتی نظام لاگو کرنے کی کوئی سوچ ہی موجود نہیں ، وزیراعظم عمران خان

عمران خان

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے صدارتی نظام کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی نظام کے بارے میں کوئی سوچ ہی موجود نہیں ہے، اور ان تمام افواہوں کو مسترد کیا۔

 تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صدارتی نظام کے بارے میں تمام خبریں غلط ہیں۔

وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ غیرمنتخب لوگ کابینہ میں آئے ہیں اس لیے صدارتی نظام کے بارے میں تاثر ابھرا، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین کی ضرورت پڑتی ہے، اس لیے غیرمنتخب لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ قانون سازی کے لیے پیش کردہ بلوں پر اپوزیشن کتناساتھ دیتی ہے، پیش کیے گئے بلوں کا تعلق سیاست سے نہیں عوام سے ہے۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر این آر او سے متعلق سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے مگر این آر او نہیں ملے گا۔

سابق وزیر خزانہ اسد عمر سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ اسد عمر آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، وہ زبردست آدمی ہیں۔

وزیراعظم کی صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Comments

comments

صدارتی نظام, وزیراعظم,

اپنا تبصرہ بھیجیں