کراچی: ڈینگی ایک اور جان لے گیا،ہلا کتوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی
Loading...

کراچی: شہر قائد میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت سامنے آئی ہے، ڈینگی میں مبتلا گلستان جوہر کی رہائشی خاتون انتقال کر گئیں، جس کے بعد رواں سال ڈینگی سے اموات کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی 28 سالہ مدحت فہاد ڈینگی سے زندگی کی جنگ ہار گئیں، مدحت شہر کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 7 سو سے بھی تجاوز کر چکی ہے، جب کہ رواں سال کی ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس ہو گئی ہے۔ ترجمان انسداد ڈینگی وائرس پروگرام نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 172 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔

Loading...

یاد رہے کہ چار دن قبل کراچی کے مختلف علاقوں کے نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے چار مریض دم توڑ گئے تھے، جن میں سے تین خواتین تھیں، 35 سالہ افشاں کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، جب کہ دو خواتین نے ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال میں دم توڑا.جن سے ہلا کتوں کی تعداد بڑھ گی ہے
ادھر ڈینگی رسپانس یونٹ نے کہا ہے کہ آج خیبر پختون خوا میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 6662 ہو گئی ہے، صوبے میں ڈینگی کے 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ پشاور میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 2545 ہو گئی۔

(Visited 36 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں