کراچی: سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، عوام کی پہنچ سے ایک بار بھر دور

سونے
Loading...

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر اضافہ ہوا جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی ریٹ بڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت چار ڈالر اضافے کے بعد 1514 ڈالر تک پہنچ گئیں، بلین مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلی کے منفی اثرات پاکستان میں بھی دکھائی دیے۔اور قیمت ایک بار بھر آسمان کو باتیں کرنے لگ گیی.

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 30 اور 27 روپے اضافہ ہوا۔

Loading...

کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں آج بتاریخ 2 ستمبر سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خریدو فروخت اضافے کے بعد بالترتیب 87ہزار 880 اور 74 ہزار 344 روپے کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 25 اکتوبر کو ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1507 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی اُس کے بعد سے قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں ریٹ بدستور اوپر کی جانب جارہے ہیں۔

(Visited 99 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں