صبح کا ناشتہ ہمارے لیے کتنا ضروری ہے…؟

 ایک تحقیق کے مطابق صبح کا ناشتہ دن کی سب سے اہم خوراک ہوتی ہے اور یہ وزن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ تاہم صبح کے ناشتے اور وزن میں کمی ہونے کے درمیاں کوئی تعلق نہیں ہے۔

 ایک تحقیق پر نظر ثانی کے بعد یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جو صبح کا ناشتہ ضرور کرتے ہیں وہ دن میں تقریباً دو سو ساٹھ کیلری زیادہ کھاتے ہیں۔ یعنی ان افراد سے تقریباً آدھا کلوگرام زیادہ خوراک جو ناشتہ نہیں کرتے ہیں۔

 اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ صبح کے ناشتے سے جسم کو کیلشیم اور فائیبر جیسی ضروری غذا ملتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے توجہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والی تازہ تحقیق میں ناشتے کے بارے میں ماضی میں کیے گئے تجربات پر غور کیا گیا۔ ان میں وزن میں تبدیلی اور کھانے پینی کی مقدار پر جب نظر ثانی کی گئی تو دونوں کے درمیان ناکافی ثبوت ملے۔

ایک رپورٹ کے مطابق صبح ناشتہ نہ کرنا اصل میں دن بھر میں کھائی جانے والی کیلوری کی مقدار کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

انھیں تحقیق سے معلوم ہوا کہ صبح ناشتہ کرنے والے دن بھر زیادہ کھاتے ہیں جبکہ ناشتہ نہ کرنے والوں کو دوپہر میں بھی زیادہ بھوک نہیں لگتی۔

ان کا خیال ہے کہ کسی کو وزن کم کرنے کے لیے ناشتے کا مشورہ دینے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس شخص پر اس کا الٹا اثر پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ اس تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس بارے میں حتمی نتیجہ دینے سے پہلے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اس ریسرچ میں حصہ لینے والوں پر کچھ عرصے تک ہی غور کیا گیا، یعنی دو سے سولہ ہفتوں کے درمیان۔ اسی لیے ناشتا کر نے والے اور نہ کرنے والوں کے درمیان کیلوریز کی مقدار میں فرق بھی بہت معمولی تھا۔

(Visited 34,065 times, 1 visits today)

Comments

comments

ناشتہ,

اپنا تبصرہ بھیجیں