ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں تین ریفرنسز پر فیصلے کا امکان

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے جس میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں تیار کیے گئے تین ریفرنسز پر فیصلے کا امکان ہے۔

نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق تین ریفرنسز ہیڈ کوارٹر بھجوائے تھے جس میں نجم زمان، علی میمن اور دیگر ملزمان کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کے تیار کردہ تینوں ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری کو براہ راست ملزم نامزد نہیں کیا گیا بلکہ ریفرنسز میں زیر حراست ملزمان کو سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک رقم کی منتقلی کے کیس کی نیب تحقیقات کر رہا ہے اور کیس سپریم کورٹ اور احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Leave a Reply