کیا یونس خان پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے والے ہیں؟

لاہور: پاکستان کے ممتاز بلے باز یونس خان پاکستانی جونیر ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان کو جونیر  ٹیم کی کوچنگ سونپی جاسکتی ہے. پی سی بی ذرائع کے مطابق چند شرائط طے کر نے کے بعد انھیں یہ عہدہ دیا جائے گا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پی سی بی اور یونس خان کے درمیان بات چیت جاری ہے، ڈیڈ لاک کا تاثر قطعی غلط ہے۔ پی سی بی کے دو اعلیٰ‌عہدے دار جلد یونس خان سے ایک اور ملاقات کریں گے، جس میں ممکنہ طور پر حتمی بات چیت ہو گی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق یونس خان اور احسان مانی کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی، یونس خان اور وسیم خان کی ملاقات پی ایس ایل کے دوران کراچی میں ہوئی تھی، یونس خان نے مشروط طور پر انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ورلڈ کپ : فٹنس ٹیسٹ کے لیے مزید کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

جونیر ٹیم کے منیجر کے لیے سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان مضبوط امیدوار ہیں، وہ اس سے قبل بھی یہ ذمے داری کامیابی سے نبھا چکے ہیں۔پی سی بی یونس خان کی تقرری تین سال کے لئے کرنا چاہتا ہے۔

Leave a Reply