معروف کرکٹر فواد عالم نے اداکاری کی دنیا میں‌ قدم رکھ دیا

کراچی: معروف بلے باز فواد عالم نے اداکاری کی دنیا میں‌ قدم رکھ دیا، جلد وہ ایک کامیڈی ڈرامے میں‌ جلوہ گر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طویل عرصے سے قومی ٹیم سے دور رہنے والے فواد عالم نے اداکار بننے کا فیصلہ کر لیا. فواد عالم جلد سرکاری ٹی وی پرنشر ہونے والے ایک ڈرامے میں نظر آئیں گے.

یوں‌ لگتا ہے کہ ٹیم سے دوری کے مایوس کن دور میں خود کو ہشاش بشاش رکھنے کے لیے فواد عالم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے کے باعث ایک طویل عرصے سے سلیکشن کمیٹی، بالخصوص چیف سلیکٹر انضمام الحق پر تنقید جاری ہے. کہا جاتا ہے کہ اس باصلاحیت کرکٹر کو پسند ناپسند کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں متعدد بار چیف سیلیکٹر سے سوال کیا گیا، مگر وہ اس کا تشفی جواب نہیں‌ دے سکے۔

موجودہ حالات میں بھی پاکستانی ٹیم میں جگہ نہ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے،…

دوسری جانب فواد عالم نے ایک طویل عرصے سے خاموشی اختیار کیے رکھی، البتہ انھوں نے نہ لیے بغیر محنت کے باوجود منتخب نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کی ہے۔

Leave a Reply