اتوار, اگست 14, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home کرکٹ

اپنے اختیارات ایم ڈی کو منتقل کرنے پر مشکلات کا سامنا:احسانی مانی

Web Desk by Web Desk
اپریل 14, 2019
in کرکٹ, کھیلوں کی خبریں
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو اپنے اختیارات منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کو منتقل کرنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ آف گورنرز کے رکن اسد علی خان کی سربراہی میں ایک ٹاسک ٹیم تشکیل دی ہے جو پی سی بی کے آئین میں نئی اصلاحات لانے کے لئے کام کررہی ہے۔

آئین میں ترمیم کے بعد ایم ڈی کا عہدہ ختم کرکے پی سی بی میں پہلی بار چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ متعارف کرایا جائے گا تاہم فوری طور احسان مانی نے ایک سرکیولر قرار داد کے ذریعے اپنے اختیارات وسیم خان کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کے کچھ اراکین نے سرکیولر قرار پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور بورڈ سے کچھ سوالات پوچھے اور کچھ نے تجاویز دیں، اس لیے کوئٹہ کے اجلاس میں پی سی بی نظر ثانی شدہ مسودہ منظوری کے لئے پیش کرے گا۔

پی سی بی نے گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار کوئٹہ میں طلب کرلیا

چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو بھی کچھ اختیارات دیئے جارہے ہیں، ایم ڈی کو جو اختیارات دینے کی تجویز ہے اس میں سب سے بڑا اختیار پاکستانی ٹیم کی منظوری ہوگی جب کہ پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ کی تقرری بھی ایم ڈی کرسکے گا۔

پی سی بی کے آئین کی شق 13 کے مطابق بورڈ آف گورنرز سپریم ادارہ ہے تاہم بورڈ آف گورنرز روز مرہ کے کاموں کے لئے اختیارات ایم ڈی کو دے سکتا ہے جب کہ ماضی میں اس کی مثال موجود ہے۔

2014 میں بورڈ آف گورنرز اختیارات، ایگزیکٹیو کمیٹی کو سونپ چکا ہے جس کے تحت نجم سیٹھی کو چیئرمین کے اختیارات منتقل ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی نے بورڈ آف گورنرز کو خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے بورڈ آف گورنرز سے درخواست کی ہے آئین کی شق 13کے تحت میں اپنے اختیارات ایم ڈی کو دینا چاہتا ہوں، اسی دوران بورڈ کے آئین میں ریویو کے لئے کمیٹی اپنا کام کررہی ہے۔

احسان مانی نے چیئرمین بننے کے بعد اپنا نائب برطانوی نژاد وسیم خان کو مقرر کیا ہے، قابل اعتماد ایم ڈی کو وہ اپنے بہت سارے اختیارات دے کر خود پورے عمل کا جائزہ لیں گے۔

ورلڈ کپ کے دوران کمک قومی پاکستانی دستے کو استحکام بخشے گی

پاکستان کرکٹ کے نظام کو پروفیشنل بنائیں گے جس میں سزا اور جزا ہوگی، وسیم خان

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے بارے میں عام تاثر یہی دیا جاتا ہے کہ یہ ربڑ اسٹمپ کا کردار ادا کرتا ہے لیکن اختیارات کے معاملے پرسرکیولر قرارکی منظوری نہ دینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسد علی خان، چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل (ر) مزمل حسین، سوئی گیس کے لیفٹینٹ جنرل(ر) جاوید ضیاء اور دیگر اراکین آئینی مسودے کی منظوری دینے سے قبل اپنے تحفظات کو دور کرنا چاہتے ہیں۔

پی سی بی میں چیئرمین کی پوسٹ اعزازی ہے جب کہ ایم ڈی اور چیف آپریٹنگ آفسیر تنخواہ دار ملازم ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں چیئرمین احسان مانی اپنے اختیارات منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے سپرد کرنے کے لئے اپنا موقف پیش کریں گے۔

بورڈ آف گورنرز کی جانب سے سرکیولر قرار پر تحفظات کے بعد اجلاس میں منظوری کے لئے چیئرمین کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کرکٹ کے معامالات میں ایم ڈی کے پاس فیصلہ سازی کا براہ راست اختیار آجائے گا، بی او جی سب سے بااختیار پالیسی ساز ادارہ ہے لیکن وہ روز مرہ کے اختیارات کسی کو بھی دے سکتا ہے۔

احسان مانی کے بہت سارے اختیارات ایم ڈی اور چیف آپریٹنگ آفسیر کے پاس آجائیں گے، اگر ایم ڈی کو اختیارات مل گئے تو وہ نجم سیٹھی کی طرح طاقتور افسر بن جائیں گے جب کہ چیئرمین پی سی بی کے اختیارات کم ہوجائیں گے۔

Tags: احسان مانیاختیارات
ShareTweet
Previous Post

شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی ماڈرن داغ بیل رکھی: فواد چوہدری

Next Post

اپوزیشن کیخلاف پریس کانفرنس حکومت اپنی نااہلی چھپاتی ہے: ن لیگ

Web Desk

Web Desk

Next Post

اپوزیشن کیخلاف پریس کانفرنس حکومت اپنی نااہلی چھپاتی ہے: ن لیگ

Discussion about this post

تازہ ترین

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(13th August 2022)

اگست 13, 2022

ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!
صحت

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!

اگست 13, 2022
آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟
صحت

آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟

اگست 12, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist