محمد عامر کی عدم شمولیت، سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھ گئے

لاہور: اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر کی عالمی کپ کی ابتدائی ٹیم کا حصہ نہیں بننے پر سوالات کھڑے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ‌ کپ کے لیے ابتدائی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس میں‌ محمد عامر شامل نہیں۔

ٹیم کا اعلان ہوتے ہی سلیکشن کمیٹی پر تنقید شروع ہوگئی، تجزیہ کاروں کی جانب سے جہاں سوالات اٹھائے گئے، وہیں‌ سوشل میڈیا پر بھی تنقید جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو چیمپینز ٹرافی جتوانے میں اسٹار فاسٹ بولر نے کلیدی کردار ادا کیا تھا اور اوپر نیچے تین وکٹیں لے کر جیت کی راہ ہموار کی۔

البتہ یوں لگتا ہے کہ سلیکٹرزاور ٹیم منیجمنٹ عامر کی چیمپینز ٹرافی فائنل کی میچ وننگ بولنگ بھول گئے، خیال رہے کہ ورلڈ‌ کپ کا میگا ایونٹ‌ اسی سرزمین پر ہوگا، جہاں پاکستان نے چیمپینز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

پاکستان کا ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان!

عامر پر 19 سالہ حسنین کو فوقیت دی گئی ہے، جن کے لئے خود کوچ نے کہا تھا کہ وہ فٹ نہیں اور فیلڈنگ میں بھی کمزور ہیں۔

خیال رہے کہ محمد عامر کے لئے عظیم بلے باز ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ دنیا کے سب سے خطرناک بالر ہیں۔

محمد عامر کو انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ورلڈ‌ کپ کی ٹیم کا حصہ بننے کےلیے انھیں‌خود منوانا پڑے گا۔

Leave a Reply