عید کا چاند نظر آ گیا، بدھ کوعید منائی جائے گی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی

کراچی: شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد خیبر پختونخوا کے علاوہ پاکستان بھر میں بروز بدھ عیدالفطر منائی جائے گی۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں وصول کی گئیں۔

مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کی جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے۔

خیبرپختونخواہ حکومت کے آج عید منانے کے فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی ہے، فواد چوہدری

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شہادتوں کی بنیاد پر عید الفطر کا چاند نظر آ نے کا اعلان کیا۔

محکمہ موسمیات نے بھی آج بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا تھا جب کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے تھے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے کی اور عید منانے کا اعلان کیا۔

(Visited 17 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں