کیا آپ کی فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بھی مسئلہ کر رہے ہیں؟

Loading...

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صارفین کو فیس بک ایپ اور ویب سائٹ مکمل طور پر ڈاﺅن ہونے کی بجائے مخصوص فیچرز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ویب سائٹس کی ٹریکنگ کرنے والی سائٹ ڈاﺅن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر میں صارفین کو مخصوص پوسٹس کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پوسٹس میں تصاویر نظر ہی نہیں آرہیں تاہم پیج ضرور لوڈ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں یعنی یورپ، امریکا، پاکستان، جنوبی امریکا اور ایشیا سمیت دیگر ممالک میں صارفین کو فیس بک کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں بھی صارفین مختلف مقامات پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس پیغامات بھیجنے سے قاصر ہیں، تاہم ٹیکسٹ پیغامات سینڈ ہورہے ہیں۔

Loading...

انسٹاگرام صارفین کو بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہے جس میں صارفین تصاویر پوسٹ کرنے سے قاصر ہیں بلکہ اکثر کے پاس وہ ایپ یا سائٹ ہی لوڈ نہیں ہورہی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ آخر فیس بک اور اس کی ایپس کو اس مسئلے کا سامنا کس وجہ سے ہے تاہم یہ رواں سال کے دوران تیسری بار ہے جب فیس بک کو بڑے پیمانے پر سائٹ کی بندش کا سامنا ہوا ہے۔

(Visited 54 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں