ورلڈ کپ 2019 : افغانستان اور ویسٹ انڈیز کا ٹاکرا آج ہوگا

ورلڈ کپ

لیڈز: ورلڈ کپ 2019 میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں آج افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔

افغانستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے اور اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، پوائنٹس اسکورننگ ٹیبل پرافغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پرہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے جس میں وہ ایک ہی میچ جیت سکی اور 6 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 3 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اسکورننگ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

کیا پاکستان اب سیمی فائنل کھیل سکتا ہے؟

آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔

(Visited 41 times, 2 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں