نئی دہلی: 20 سال بعد بالی ووڈ کی مشہور جوڑی سیف علی خان اور تبو ہدایتکار نکھل ککڑ کی فلم ’جوانی جان من‘ میں ایک ساتھ کام کرے گی۔
اس فلم میں اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا بھی ڈیبیو کریں گی۔
سیف علی خان نے اداکارہ تبو کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ تبو ایک بہترین اداکارہ ہیں، خوشی ہے کہ انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر جیکی کا کہنا تھا کہ فلم ’جوانی جانِ من‘ پوجا پروڈکشن کمپنی، بلیک نائٹ فلمز اور ناردرن لائٹس فلمز کی مشترکہ پروڈکشن ہے، شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا۔
شلپا سیٹھی نے فٹنس ایپ لانچ کردی
پہلا شیڈول 45 روز پر مبنی ہو گا اور شوٹنگ لندن میں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سیف علی خان اور تبو ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ اور ’بیوی نمبر ون‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
More Stories
کرونا وائرس کی شکار ادکارہ کترینہ نے اپنی پہلی تصویر شیئر کردی
پی ٹی وی نے رمضان میں ارطغرل غازی کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا
منشا پاشا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں …!